QR CodeQR Code

سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

29 Feb 2020 22:22

جیکب آباد کی شیعہ تنظیموں، اداروں اور ماتمی انجنوں کے اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ کی رسی پر اتحاد کی دعوت دی ہے، آج پوری دنیا میں تشیع نائب امام ولی فقیہ رہبر حضرت آقا سید علی خامنہ ای کی اطاعت پر متحد ہے، جو دنیا بھر کے یزیدیوں کے مقابل سینہ سپر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اتحاد وہ مقدس ہوتا ہے، جس کے اہداف مقدس ہوں، ملت جعفریہ کو عظیم الہیٰ اہداف کے لئے متحد ہونا چاہیئے، قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ کی رسی پر اتحاد کی دعوت دی ہے۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں ضلع جیکب آباد کی تمام شیعہ تنظیموں، اداروں اور ماتمی انجنوں کے اہم اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ وہ اتحاد مقدس نہیں ہوتے، جن کے اہداف نا مقدس ہوں، لہذا کفن چوروں کے اتحاد کو مقدس نہیں کہا جاسکتا، جس طرح آج 39 ملکی نام نہاد فوج یمن کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف متحد ہوکر حملہ آور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں تشیع نائب امام ولی فقیہ رہبر حضرت آقا سید علی خامنہ ای کی اطاعت پر متحد ہے، جو دنیا بھر کے یزیدیوں کے مقابل سینہ سپر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ٹرمپ کی ثالثی سے حل نہیں ہوگا بلکہ امت مسلمہ متحد ہوکر کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرے، پاکستان کشمیر کی آزادی کی حمایت میں دنیا بھر کے مسلمان علماء، اکابرین اور سیاسی زعماء کی عالمی کانفرنس بلائے۔ انہوں نےکہا کہ کالعدم تکفیری گروہ کی سرگرمیوں پر ہمیں تشویش ہے، سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، حکومت کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکے۔


خبر کا کوڈ: 847611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847611/سندھ-کے-بعض-اضلاع-میں-کالعدم-تکفیری-گروہ-جلسے-مذہبی-منافرت-کو-ہوا-دے-رہے-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org