0
Saturday 29 Feb 2020 23:06

جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی

جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں موسم بہار کی طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر وانا کے مختلف تحصیلوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے ٹیلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ وانا، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ نیلی کچ اور شنکائی کے مقام پر لینڈسلائڈنگ کے باعث کئی گھنٹوں تک بند رہا۔ جس کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، پشاور اور وانا سے آنے جانے والے مسافر سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت کی ھدایت پر جنوبی وزیرستان انتظامیہ نے خاری، گومل زام روڈ نیلی کچ اور شنکائی کے مقام پر لینڈسلائڈنگ کے باعث بند روڈ کو ہنگامی بنیادوں بھاری مشینری لگا کر کھول دیا۔
خبر کا کوڈ : 847619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش