QR CodeQR Code

پشاور کی تاریخی سہنری مسجد خواتین کے لئے کھول دی گئی

29 Feb 2020 23:19

اس حوالے سے سنہری مسجد کے باہر بینر آویزان کر کے خواتین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے سنہری مسجد میں آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے اس مسجد میں خواتین کی نماز کی ادائیگی کو روک دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ کینٹ میں امن و امان بہتر ہونے پر تاریخی سہنری مسجد میں پھر سے خواتین نماز جمعہ باجماعت پڑھ سکے گی۔ پشاور شہر کے کینٹ میں واقع سنہری مسجد (گولڈن موسک) میں طویل عرصے کے بعد خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سنہری مسجد کے باہر بینر آویزان کر کے خواتین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے سنہری مسجد میں آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے اس مسجد میں خواتین کی نماز کی ادائیگی کو روک دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 847621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847621/پشاور-کی-تاریخی-سہنری-مسجد-خواتین-کے-لئے-کھول-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org