0
Saturday 29 Feb 2020 23:44

ڈی سی لیہ نے ایران سے واپس آنیوالے زائرین میں کرونا وائرس کی تردید کردی

ڈی سی لیہ نے ایران سے واپس آنیوالے زائرین میں کرونا وائرس کی تردید کردی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ لیہ نے ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کرونا وائرس کی تردید کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء کا کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس تصدیق نہیں ہوا، ضلع بھر میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کے کوائف مرتب کیے جا رہے ہیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر گھر جا کر زائرین کے کوائف اکٹھا کر رہی ہیں۔ ضلع بھر میں ابتک 59 زائرین ایران سے حال ہی میں واپس آئے ہیں۔ کوٹ سلطان کے علاقہ میں ایران سے واپس آنے والے تین افراد کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے، تینوں افراد کو فلو اور گلہ میں خراش کی تکلیف ہے۔ تینوں افراد کے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضروری ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ تاہم اب تک کسی میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 847624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش