1
Saturday 29 Feb 2020 23:58

امریکہ لوٹے گئے شامی تیل کو ترکی کے ذریعے عالمی منڈی میں بیچ رہا ہے، شام

امریکہ لوٹے گئے شامی تیل کو ترکی کے ذریعے عالمی منڈی میں بیچ رہا ہے، شام
اسلام ٹائمز۔ شامی وزیر تحارت عاطف نداف نے ایک مقامی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا دشمن امریکہ ہی ہے جو شامی کنووں سے لوٹے گئے تیل کو ترکی کے ذریعے عالمی منڈیوں میں نیلام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شام کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، ملکی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بجلی کم ہے اور ملک میں ریلویز کا نظام خطیر سرمایہ کاری کا محتاج جبکہ ایسے حالات میں ملکی تیل کی دولت امریکہ جیسی قابض قوت لوٹ رہی ہے۔

شام کے وزیر تجارت عاطف نداف نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسے وقت میں شامی تیل لوٹ رہا ہے جب شام کو اپنی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملک کے باہر سے تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی قابض ملک امریکہ کے ہاتھوں ہمارے مرکزی بینک پر بھی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ملک بین الاقوامی منڈیوں میں کوئی خرید و فروش انجام نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ شام کے تیل سے مالامال علاقے کردوں کو دے دیئے جائیں۔ امریکی صدر نے اپنے اس بیان کی توجیہ کرتے ہوئے کہا تھا کردوں کو تیل سے ملنے والے زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم شام کے تیل والے علاقوں میں اپنی بڑی کمپنیاں بھیج دیں گے جو (کردوں کو) تیل نکالنے میں مدد فراہم کریں گی۔ اس پر روسی وزیر دفاع نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکہ نے ایک طرف تو شام پر تیل درآمد کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ دوسری طرف وہ شامی تیل کو غیرقانونی طور پر لوٹے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 847627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش