QR CodeQR Code

آئی ایس او کے سابقین کا اہم اجلاس، تنظیمی فعالیت پر تبادلہ خیال

1 Mar 2020 09:42

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے سابقین کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابقین آئی ایس او ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فعالیت سے تنظیم کے اندر ایک تحرک پیدا ہو گا اور آئی ایس او کی ممبر سازی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے پاس نظریاتی، فکری اور دین اسلام کی تعلیمات سے تربیت یافتہ افراد موجود ہوں دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو شکست نہیں دے سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں ’’محفل دوستاں‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں ملک بھر سے سابقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی  نے سابقین کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابقین آئی ایس او ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فعالیت سے تنظیم کے اندر ایک تحرک پیدا ہو گا اور آئی ایس او کی ممبر سازی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے پاس نظریاتی، فکری اور دین اسلام کی تعلیمات سے تربیت یافتہ افراد موجود ہوں دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو شکست نہیں دے سکتی، ہم سب کو یک جاں ہو کر وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور آئی ایس او کی فعالیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔
 
سابقینِ آئی ایس او نے اپنے خیالات کے اظہار میں تنظیم کی مضبوطی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سابقین، آئی ایس او کی فعالیت میں ہراول دستہ ثابت ہونگے اور دین اسلام کی تبلیغ ، آئی ایس او کی ممبر سازی، فعالیت اور تنظیم کی مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آخری لاپتہ شیعہ جوان کی بازیابی تک پُرامن جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور جلد لاپتہ افراد ہمارے درمیان موجود ہوں گے۔ نشست کے آخر میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25ویں برسی کے حوالے سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے رفیق ڈاکٹر راشد نقوی اور ثاقب اکبر کی کتب کی رونمائی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 847646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847646/ا-ئی-ایس-او-کے-سابقین-کا-اہم-اجلاس-تنظیمی-فعالیت-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org