0
Sunday 1 Mar 2020 11:58

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے، گورنر پنجاب

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خطے میں واحد سیاسی لیڈر ہیں جو مسلسل جنگ کی مخالفت کرتے رہے، وزیراعظم عمران خان ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے، طالبان امریکا امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے اصولی موقف کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کررہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف بھرپور جنگ لڑنے والی افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کیخلاف بھی وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا، پاکستانی مخلص کوششوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں 19 سالہ جنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، پاکستان پورے خطے میں امن کا حامی ہے اس سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 847658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش