QR CodeQR Code

طالبان نے وعدہ خلافی کی تو معاہدہ منسوخ کر دینگے، پنٹاگون چیف

1 Mar 2020 12:34

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ کابل کے دوران مارک ایسپر نے خبردار کیا کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو وہ دیگر افغانوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنے ملک کا مستقبل بنانے کا موقع گنوا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع اور پنٹاگون چیف مارک ایسپر نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے سکیورٹی ضمانت اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکا طالبان کے ساتھ ہونے والے تاریخی معاہدہ منسوخ کرنے میں ہچکچائے گا نہیں، جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان امریکا امن معاہدے پر پاکستان اور دیگر ممالک کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

 
امن معاہدے کے بعد بھی افغانستان کے امریکا اور نیٹو کے درمیان موجود معاہدے قابل عمل رہیں گے، ادھر سعودی عرب، یورپی یونین سمیت عالمی برادری نے معاہدے کو امن کی جانب پہلا قدم قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، اس موقع پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ بھی موجود تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ کابل کے دوران مارک ایسپر نے خبردار کیا کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو وہ دیگر افغانوں کے ساتھ مل بیٹھنے اور اپنے ملک کا مستقبل بنانے کا موقع گنوا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا امن معاہدے کو منسوخ کرنے میں ہچکچائے گا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 847665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847665/طالبان-نے-وعدہ-خلافی-کی-معاہدہ-منسوخ-کر-دینگے-پنٹاگون-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org