QR CodeQR Code

لاہور، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25 برسی، تقریبات کا آغاز ہوگیا

1 Mar 2020 12:35

مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء جس نظریہ کیلئے شہید ہوئے اس نظریہ کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خط پر چلیں گے تو ہم بھی شہداء کی طرح امر ہو جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عظیم پلیٹ فارم (آئی ایس او) بنا کر انہیں گمراہی اور ذلالت کے اندھیروں سے بچا لیا، یہ ان کا احسان پاکستان کے نوجوان تاقیامت یاد رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے علی رضا آباد میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25ویں برسی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نمازِ مغربین کے بعد ہوگیا۔ نماز مغربین کے بعد شہید کے  مزار پر ’’شبِ شہداء‘‘ کے عنوان سے نشست رکھی گئی، جس میں آئی ایس او  پاکستان کے رہنماؤں نے شرکاء کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات اور تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر علامہ سید شبیر بخاری، معروف نوحہ خواں پیر سید مقدس کاظمی، مہدی کاظمی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور خطاب و نوحہ خوانی کی۔ شب شہداء کی نشست میں شہداء کے رفقاء نے شہداء کے تذکرے پر ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

برسی کی تقریب میں ملک بھر سے سیکڑوں کارکنان اور عاشقان ڈاکٹر نقوی شریک ہیں۔ شب شہداء کی یہ نشست رات گئے تک جاری رہی۔  مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء جس نظریہ کیلئے شہید ہوئے اس نظریہ کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خط پر چلیں گے تو ہم بھی شہداء کی طرح امر ہو جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عظیم پلیٹ فارم (آئی ایس او) بنا کر انہیں گمراہی اور ذلالت کے اندھیروں سے بچا لیا، یہ ان کا احسان پاکستان کے نوجوان تاقیامت یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات صرف ملت تشیع کیلئے نہیں تھیں بلکہ وہ انسانیت کا درد رکھتے تھے اور بلا تفریق مسلک و مذہب انہوں نے انسانیت کی خدمت کی اور آج 25 سال بعد بھی ان کا کردار امر ہے۔ شب شہداء کے آخر میں دعائے کمیل کی تلاوت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 847666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847666/لاہور-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-25-برسی-تقریبات-کا-ا-غاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org