0
Sunday 1 Mar 2020 13:46

طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، اشرف غنی

طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی گزشتہ روز ہوئے امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے، افغانستان میں 7 روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

کابل میں پریس کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکرات کیلئے اگلے 9 دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 847684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش