QR CodeQR Code

عورت مارچ بمقابلہ غیرت مارچ

جماعت اسلامی کا 8 مارچ کو لاہور میں غیرت مارچ کا اعلان

1 Mar 2020 14:03

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا عورت مارچ کی آڑ میں چند خواتین اپنے بیرونی ایجنڈے کی تحت مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ کو مختلف خواتین کی تنظیموں نے عورت مارچ کی کال دے رکھی ہے جس کے جواب میں غیرت مند خواتین مال روڈ پر مارچ کرکے ان سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عورت مارچ بمقابلہ غیرت مارچ۔ جماعت اسلامی لاہور نے 8 مارچ کو مال روڈ پر "غیرت مارچ" کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آٹھ مارچ کو لاہور کی غیور خواتین مال روڈ پر عظیم الشان مارچ کریں گے اور نام نہاد آزاد خیال اور بے راہ روی کا شکار چند خواتین سے اظہار برات کریں گی۔ غیرت مارچ کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں  امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، قیم لاہور اخلاق احمد، مولانا عطاءاللہ، ساجد خان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 
ذکراللہ مجاہد  کا کہنا تھا عورت مارچ کی آڑ میں چند خواتین اپنے بیرونی ایجنڈے کی تحت مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مارچ کو مختلف خواتین کی تنظیموں نے عورت مارچ کی کال دے رکھی ہے جس کے جواب میں غیرت مند خواتین مال روڈ پر مارچ کرکے ان سے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت مارچ کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ عورت کے نام پر یہ چند عورتیں میڈیا اور معاشرے کو گمراہ نہیں کر سکتیں، بلکہ ان کا ایجنڈا عورت کی عزت ختم کرکے اسے بازاروں کی زینت بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847691/جماعت-اسلامی-کا-8-مارچ-کو-لاہور-میں-غیرت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org