0
Sunday 1 Mar 2020 14:20

فرانس، کورونا کو روکنے کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی

فرانس، کورونا کو روکنے کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے بعد فرانس میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت فرانس کی دفاعی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرانس کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ افراد کے اندرونی عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

محدود جگہوں پر بڑے اجتماعات کی منسوخی کا اعلان وزیر صحت اولیور ورن نے ہفتے کے روز خصوصی حکومتی اجلاس کے بعد کیا۔وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں محدود جگہوں پر پانچ ہزار سے زائد افراد کے اجتماعات منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ اس سے پہلے لوگوں نے مصافحہ سے گریز کرنے کی سفارش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیرس کے شمال میں واقع  خطے میں عوامی اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، جہاں کورونا کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ  لوگ شاپنگ کر سکتے ہیں لیکن انہیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے۔ وزیر صحت فرانس نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس کے 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں فروری کے آخر سے متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش