0
Sunday 1 Mar 2020 15:38

مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ، سکیورٹی الرٹ جاری

مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ، سکیورٹی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خطرہ، ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ پولیس کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ فراہم کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان پر حملوں کا خطرہ ہے، اس لئے مولانا فضل الرحمان اپنی سکیورٹی سخت کر لیں اور اپنے نقل و حرکت کو بھی خفیہ رکھیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے دفاتر اور گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں اور بلاوجہ سفر سے گریز کریں، اپنے ساتھ اسلحہ رکھیں اور اپنے گھر کے دروازے اندر سے بند رکھیں۔
 
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی نقل و حرکت سے قبل پولیس کو آگاہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان پر 3 خود کش حملے ہو چکے ہیں جبکہ جیسے ہی پی ٹی آئی کی حکومت آئی تھی ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان سے بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس پرائیویٹ سکیورٹی ہے اور ان کے ذاتی محافظ ہیں جو ساتھ ہوتے ہیں، سرکاری سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی اور ان کی رہائش گاہ کے باہر بنائے گئے بیرئر بھی پولیس نے ہٹوا دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی آواز کو دبانے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے، اگر ان پر حملہ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 847703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش