QR CodeQR Code

پاکستان کا نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کروانے کا فیصلہ

1 Mar 2020 15:47

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو خط لکھے گی جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ نواز شریف پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں، غلط بیانی کرکے عدالتوں سے ریلیف لیکر برطانیہ میں چھپے ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو خط لکھے گی جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ نواز شریف پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں، غلط بیانی کرکے عدالتوں سے ریلیف لیکر برطانیہ میں چھپے ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو یہ خط آئندہ ہفتے بھجوایا جائے گا جس میں استدعا کی جائے گی کہ وہ نواز شریف کو اپنے ملک سے نکال دیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قانونی پیچیدگیوں اور برطانوی معاہدوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847706/پاکستان-کا-نواز-شریف-کو-برطانیہ-سے-ڈی-پورٹ-کروانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org