0
Sunday 1 Mar 2020 16:33

اگر دوبارہ وزیراعظم بنا تو مغربی کنارے کو فورا اسرائیل کیساتھ ملحق کر دونگا، بنجمن نیتن یاہو

اگر دوبارہ وزیراعظم بنا تو مغربی کنارے کو فورا اسرائیل کیساتھ ملحق کر دونگا، بنجمن نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں دوبارہ اسرائیل کا وزیراعظم بن گیا تو فلسطینی علاقے "مغربی کنارے" کو فورا اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دوں گا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق قبل ازیں منعقد ہونے والے وزارت عظمی کے 2 انتخابی دوروں میں ناکام رہ جانے والے سیاسی بند گلی میں پھنسے بنجمن نیتن یاہو نے اب تیسرے انتخابی دورے کے لئے جاری اپنی انتخابی مہم کے دوران اسرائیلی شہریوں کو وعدہ دیا ہے کہ اگر میں دوبارہ وزیراعظم بنا تو فلسطینی علاقے "مغربی کنارے" کو بھی اسرائیل میں شامل کر دوں گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قبل ازیں اسرائیلی ریڈیو کے ساتھ گفتگو میں بھی یہ دعوی کیا تھا کہ اگر میں دوبارہ وزیراعظم بن گیا تو اپنی 4 ترجیحات کو عملی جامہ پہناؤں گا جن میں پہلی ترجیح مغربی کنارے کے ایک حصے اور وادیٔ اردن کا اسرائیل کے ساتھ الحاق ہے۔ بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صیہونی کامن ویلتھ (American Zion Commonwealth) کی تنظیم اس خطے کے نقشے پر مہینوں سے کام کر رہی ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے اپنی دوسری ترجیحات میں امریکہ کے ساتھ فوجی دفاع کے معاہدے اور ایرانی خطرے سے نمٹنا قرار دے رکھا ہے تاہم ایرانی خطرات سے کیسے نمٹنا ہے، نیتن یاہو نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
خبر کا کوڈ : 847709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش