0
Sunday 1 Mar 2020 16:15

کراچی سرکلر ریلوے کو بند کرنا بڑا جرم تھا، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے، گورنر سندھ

کراچی سرکلر ریلوے کو بند کرنا بڑا جرم تھا، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول ایک نمایاں ادبی ایونٹ بن چکا ہے اور اس نے گزشتہ 10 سال سے کراچی کے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکرام سہگل اور Dr. Bettina Robotka کی کتاب Blood over different shades of green کے review کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے اگلے سال اس ایونٹ کو گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے اس کے بڑے پیمانے میں انعقاد میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کتب بینی کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہورہا ہے اور اس میں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ لوگ اب بھی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گورنر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو بند کرنا ایک بہت بڑا جرم تھا جس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے لیکن ان لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیئے جنہوں نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کرکے اس پر پروجیکٹ کھڑے کئے اور انہیں بیچا، متاثرین کو متبادل جگہ ملنی چاہیئے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام بارڈرز پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش