QR CodeQR Code

پشاور, صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کرایوں میں کمی کا اعلان

1 Mar 2020 17:04

کوچز اور منی بس کا 1.37 روپے، اے سی بس کا 1.57 روپے، عام بس کا 1.22 روپے اور لگژری بس کا کرایہ 1.32 روپے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ سیکریٹری پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرائے میں 4.2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کوچز اور منی بس کا 1.37 روپے، اے سی بس کا 1.57 روپے، عام بس کا 1.22 روپے اور لگژری بس کا کرایہ 1.32 روپے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847732/پشاور-صوبائی-ٹرانسپورٹ-اتھارٹی-کا-کرایوں-میں-کمی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org