0
Sunday 1 Mar 2020 23:25

ايم کيو ايم اور پی پی پی ايک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہی ہيں، مصطفیٰ کمال

ايم کيو ايم اور پی پی پی ايک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہی ہيں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ايم کيو ايم اور پيپلز پارٹی ايک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہے ہيں، جی ٹی روڈ لاہور سے جيت کر آنے والے خود کو پنجاب کا وزيراعظم سمجھتے ہيں۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد ميں خواتين کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مخالفين نے مردوں کا اتنا بڑا جلسہ کرليا تو سياست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے مہاجروں کا غدار کہتے ہيں، اگر ميرے آنے کے بعد کراچی کے لوگ نہيں مررہے تو ہاں ميں غدار ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے دو ٹوک کیا کہ 100 دفعہ بھی زندگی پائی تو 100 بار يہ غداری کروں گا، غدار ميں ہوں يا وہ ہیں جو لندن ميں بيٹھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سياسی پناہ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء بلدياتی انتخابات کا سال ہے، آج سے مہم کا آغاز کررہے ہیں، بلدياتی انتخابات ميں خواتين کو زيادہ سے زيادہ سيٹيں ديں گے۔
خبر کا کوڈ : 847768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش