0
Wednesday 13 Jul 2011 19:04

صوبائی خودمختاری کا وعدہ پورا کر دیا، آغاز حقوق بلوچستان میں کئے وعدے پورے کرینگے، وزیراعظم

صوبائی خودمختاری کا وعدہ پورا کر دیا، آغاز حقوق بلوچستان میں کئے وعدے پورے کرینگے، وزیراعظم
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبائی خودمختاری کا وعدہ پورا کر دیا، اب ہر صوبے کے عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اکبر بگٹی قتل کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو ایک ہفتے کے اندر قائم کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس آغاز حقوق بلوچستان پر پیشرفت کے جائزے کے یک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلق باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر ہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اس اہم موضوع پر بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پی پی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا اتحاد تین برسوں سے زیادہ عرصے تک چلا۔ دونوں جماعتوں کا اپنا اپنا منشور ہے۔ ایم کیو ایم کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، کوئی صوبہ بلوچستان کو مراعات دینا چاہے تو پچاس فیصد حصہ وفاق کا ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں کرنے کا وعدہ پورا کیا۔ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا علم ہے، جلد معاملات حل کر لیں گے، بلوچستان میں نئے گرڈ اسٹیشن لگائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد تین برس سے زائد رہا۔ ایم کیو ایم کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کے لئے جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو امریکی امداد کے معاملات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات باہمی دلچسپی کی بنیاد پر ہیں، امریکا کے ساتھ باہمی عزت اور احترام کا رشتہ چاہتے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے استعفے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 84777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش