0
Sunday 1 Mar 2020 23:36

مرحوم اشرف عباس نے اپنے قلم سے زندگی بھر خاندان رسالت (ص) کی خدمت کی، علامہ رضی جعفر نقوی

مرحوم اشرف عباس نے اپنے قلم سے زندگی بھر خاندان رسالت (ص) کی خدمت کی، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سو سائٹی میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ معروف بزرگ سوز و سلام خواں اشرف عباس کا نام نشتر پارک کے مرکزی عشرہ محرم میں علامہ طالب جوہری کے ساتھ لازم و ملزوم سمجھا جاتا تھا، مجلس شام غریباں میں ان کا سلام کربلا ہوچکی تیار تقدم ولدی دنیا بھر میں مشہور و مقبول ہے، مرحوم اشرف عباس ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے، انہوں نے اپنے قلم سے زندگی بھر خاندان رسالت (ص) کی خدمت کی ہے، پروردگار اشرف عباس مرحوم کے خانوادے کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 847772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش