0
Monday 2 Mar 2020 09:37

اصغریہ آرگنائزیشن کے کنونشن کی کامیابی کیلئے مرکزی کابینہ کی سینئرز سے اہم ملاقاتیں جاری

اصغریہ آرگنائزیشن کے کنونشن کی کامیابی کیلئے مرکزی کابینہ کی سینئرز سے اہم ملاقاتیں جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 33واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’ناصرانِ امام مہدیؑ و یوم حسینؑ‘‘ 27 تا 29 مارچ 2020ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت منعقد ہوگا، مرکزی کنونشن و یوم حسینؑ کی کامیابی کیلئے اصٖریہ آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں اہم مشاورتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی صدر نسیم عباس منتظری نے خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ اور ميرپورخاص میں تنظیمی سینئرز اور رکن نگہبان کونسل انجینئر غلام رضا جعفری، فضل حسین اصغری، عبدرالزراق بلوچ، ڈاکٹر غلام علی جعفری، یوسف حسینی، علی اصغر عرفانی، نثار علی منتظری اور دیگر سے ملاقات کی، جس میں کنونشن کو کامیاب بنانے اور کارکنوں کی سندھ بھر سے بھرپور شرکت کے حوالے سے سینئرز سے رہنمائی لی۔ واضح رہے کہ مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے اصغریہ کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے، کنونشن سے ملک بھر کے جید علماء کرام و دانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دیں گے، کنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ سال کیلئے نئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 847778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش