QR CodeQR Code

برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونیکا امکان

1 Mar 2020 22:56

برطانیہ کے سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی اور شہروں کو لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اٹلی اور ایران سے واپس آنیوالے مسافروں کے ٹیسٹ لازمی کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ مسافر اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید 12 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی۔ میڈیا نیوز کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے لگے، اتوار کے روز بھی 12 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ شمالی آئرلینڈ اور ویلرز کے علاقوں میں کرونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 35 تک پہنچ گئی۔ برطانیہ کے سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی اور شہروں کو لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اٹلی اور ایران سے واپس آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ لازمی کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ مسافر اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے کل "کوبرا" میٹنگ طلب کی، جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 51 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 2800ء سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 847782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847782/برطانیہ-میں-کرونا-وائرس-پنجے-گاڑھنا-شروع-ایمرجنسی-نافذ-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org