QR CodeQR Code

حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کے سوا کچھ نہ کر سکی، رانا ثناءاللہ

2 Mar 2020 08:31

فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کی مرضی اور عدالت کی اجازت پر بیرون ملک گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں اپوزیشن سے انتقام لینے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان نے خود کابینہ اجلاس میں کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس درست ہیں، نواز شریف کو جانے دیں۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کی مرضی اور عدالت کی اجازت پر بیرون ملک گئے۔ فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انگلینڈ کو خط لکھنے کی بات کر کے توہین عدالت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکنٹینر پر جھوٹ بولا اور گمراہی پھیلائی، اٹھارہ ماہ میں لوگ جان گئے انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز نے 10 ہزار ارب قرضہ سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، موٹرویز اور ہسپتال بنائے۔ عمران خان کی حکومت ڈیڑھ سال میں 11 ہزار ارب قرضہ سے کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہ کر سکی اور مسلم لیگ نواز کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847804/حکومت-اپوزیشن-سے-انتقام-لینے-کے-سوا-کچھ-نہ-کر-سکی-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org