0
Monday 2 Mar 2020 18:54

مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرست ہے، شاداب رضا نقشبندی

مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرست ہے، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرست ہے، جو مذہبی جنونیت کی بنیاد پر مسلم نسل کشی ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، پُرامن احتجاج کی پوری دنیا میں سب کو اجازت ہے، دہلی میں مسلمانوں کے احتجاج پر بھارتی پولیس کی نگرانی میں جنونی ہندوؤں نے کھلی دہشتگردی کی جس کی وجہ سے درجنوں مسلمان شہید اور سیکڑوں کے گھر جلا کر بے گھر کر دیا گیا ہے، بھارت کا شہریت کا نیا قانوں مذہبوں میں ٹکراؤ، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کیخلاف کالا قانون ہے، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مذہب کے نام پر روزانہ مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردانہ فعل کی مذمت سے کام نہیں چلے گا اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ڈیکلیئر کرئے، مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر جدوجہد کی جائے، بھارت میں مسلم آبادیوں کو تحفظ اور حقوق دینے کیلئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا ہو چکی ظلم و ستم اور جبر کے سیاہ کارناموں کو چھپایا نہیں جا سکتا، کشمیریوں کیساتھ ہیں امن پسند ہیں بزدل و کمزور نہیں ہیں، عالمی قوانین کا احترام کرتے ہیں امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 847809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش