0
Monday 2 Mar 2020 09:33

طالبان امریکہ معاہدہ خطے کے امن کیلئے اہم ہے، بیرسٹر سلطان

طالبان امریکہ معاہدہ خطے کے امن کیلئے اہم ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کسی بھی جگہ جارح فوجیں طاقت کے بل بوتے پر کامیاب ہو سکتی ہیں نہ اس طرح کسی ملک پر قبضہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے امن کے لئے نہایت اہم ہے، امن معاہدہ عمران خان کے ویژن کی کامیابی، بھارت کے لئے عبرت ہے۔ بھارت کی آنکھیں اس معاہدے کے بعد کھل جانی چاہئں، بھارت کبھی بھی طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 847814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش