QR CodeQR Code

طالبان امریکہ معاہدہ خطے کے امن کیلئے اہم ہے، بیرسٹر سلطان

2 Mar 2020 09:33

میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی آنکھیں اس معاہدے کے بعد کھل جانی چاہئں، بھارت کبھی بھی طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کسی بھی جگہ جارح فوجیں طاقت کے بل بوتے پر کامیاب ہو سکتی ہیں نہ اس طرح کسی ملک پر قبضہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے امن کے لئے نہایت اہم ہے، امن معاہدہ عمران خان کے ویژن کی کامیابی، بھارت کے لئے عبرت ہے۔ بھارت کی آنکھیں اس معاہدے کے بعد کھل جانی چاہئں، بھارت کبھی بھی طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847814/طالبان-امریکہ-معاہدہ-خطے-کے-امن-کیلئے-اہم-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org