QR CodeQR Code

نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر آج چارج سنبھالیں گے

2 Mar 2020 12:35

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے آئی جی سندھ سے ملاقات میں کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے، میں چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کے لیے باعث تحفظ ہو نہ کہ پریشانی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ میں تعینات نئے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کی ملاقات ہوئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے ملاقات کے دوران جوائننگ کی اجازت مانگی جس پر سید مراد علی شاہ نے انہیں آج اپنا چارج سنبھالنے کی اجازت دیتے ہوئے صوبہ سندھ میں امن و امان کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ کے امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے، میں چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کے لیے باعث تحفظ ہو نہ کہ پریشانی۔ جس پر نئے آئی جی سندھ پولیس  مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 847846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847846/نئے-ا-ئی-جی-سندھ-مشتاق-مہر-ا-ج-چارج-سنبھالیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org