0
Monday 2 Mar 2020 13:13

چمن، کورونا وائرس کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد 7 روز کیلئے بند

چمن، کورونا وائرس کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد 7 روز کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے پر چمن بارڈر 7 روز کے لیے بند کر دیا۔ چمن بارڈر کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تفتان بارڈر پہلے ہی بند کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے ساتھ موجود دیگر کراسنگ پوائنٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران کسی کو بھی سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور افغان حکومت کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
سرحد بند کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام نے ابتدائی طور پر7 روز کے لیے 2 مار چ سے پاک افغان سرحد بند کرنے کا فیصلہ ہے تاکہ سرحد کے دونوں اطراف کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے جو دونوں برادر ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہیں، اس عرصے کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی صحت محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عہدیدار نے بتایا کہ بابِ دوستی کے ایک ہفتے تک بند رہنے کی وجہ سے چمن میں پاک افغان سرحد پر کوئی سرگرمیاں نہیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران افغانستان میں تعینات امریکا اور نیٹو فورسز کے لیے سامان کی فراہمی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 847865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش