0
Monday 2 Mar 2020 13:52

کورونا وائرس، راولپنڈی میں 100 بستروں پہ مشتمل ہسپتال بنانے کا فیصلہ

کورونا وائرس، راولپنڈی میں 100 بستروں پہ مشتمل ہسپتال بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) کے ایک حصے میں کورونا اسپیشل یونٹ بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے 50 بستر آر آئی یو منتقل کر دیے ہیں اور مزید 50 بستر کل پہنچا دیے جائیں گے جبکہ اسپتال کو آج ہی بڑی حد تک فعال کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں سے افرادی قوت کی تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ عملے کی دستیابی کا جائزہ لیا جاسکے۔ وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں عملہ کی تعیناتی سمیت نئی بھرتیاں بھی کی جا سکتی ہے۔ وزارت صحت نے ماسک کی کمی کو پوراکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خواہشمند کمپنیوں کو ماسک کی تیاری کا لائسنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے چار مریض سامنے آچکے ہیں تاہم وزارت صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ چاروں مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش