QR CodeQR Code

نئی دہلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی

2 Mar 2020 14:08

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں فسادات سےمتاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کےنالوں سے مزید 4 لاشیں ملی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں فسادات سےمتاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کےنالوں سے 4 لاشیں ملی ہیں جبکہ کئی دنوں سے جاری ان فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے نظامِ زندگی کئی دنوں سے درہم برہم ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 847885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847885/نئی-دہلی-فسادات-میں-ہلاکتوں-کی-تعداد-46-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org