0
Monday 2 Mar 2020 14:45

مقبوضہ کشمیر، مواصلاتی کمپنیاں فائروال عملانے میں پوری طرح کامیاب

مقبوضہ کشمیر، مواصلاتی کمپنیاں فائروال عملانے میں پوری طرح کامیاب
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی کمپنیاں بالآخر فائر وال عملانے میں پوری طرح سے کامیاب ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر اب مکمل طور پر بریک لگ گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کشمیر بھر میں اب کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا ہے۔ جیو، ائر ٹیل، ووڈا فون، بی ایس این ایل کسی بھی نیٹ ورک پر کوئی بھی وی پی این نہیں چل پا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگانے اور وی پی این کے کام کو روکنے کے لئے فائر وال لگانے میں مواصلاتی کمپنیاں بالآخر کامیاب ہوگئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب کسی بھی کمپنیاں کے کنکشن پر سوشل میڈیا تک رسائی ناممکن بن گئی ہے۔ وادی کشمیر میں ٹوجی رفتار پر انٹرنیٹ چالو کرنے کے بعد سوشل میڈیا کے استعمال پر حکومتی طور پر مکمل پابندی عائد کی گئی تاہم کہیں کہیں پر سوشل میڈیا کے ذریعے کئی ممنوعہ پوسٹوں کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مواصلاتی کمپنیوں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی طرح سوشل میڈیا پر روک لگائیں۔ اس کے علاوہ مشکوک افراد کے موبائیل کی جانچ کی جاتی تھی اور وی پی این چلانے والے افراد کے موبائیل کو ضبط کیا جاتا تھا تاہم اب مواصلاتی کمپنیاں فائر وال کوعملانے پر مکمل طور پر کامیاب ہوگئی ہیں اور اب کسی بھی نیٹ ورک پر کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا ہے جس کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل بریک لگ گئی ہے۔ وی پی این پر روک کے ساتھ ہی ٹوجی انٹرنیٹ کی رفتار بھی بہت محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر کئی طرح کے وی پی این استعمال کئے جارہے تھے جن میں ایکس وی پی این، لیٹس وی پی این، فری وی پی این، پٹاٹو وی پی این، یور وی پی این، لائن وی پی این، ہیگزا ٹیک، وولف وی پی این قابل ذکر ہے تاہم اب کسی بھی نیٹ ورک پر وی پی این کام نہیں کررہا ہے۔ ٹوجی انٹرنیٹ کی رفتار بھی کم کی دی گئی ہے۔ ائرٹیل اور بی ایس این ایل پر پہلے سے ہی کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا تھا جبکہ ووڈافون، آئیڈیا اور جیو کمپنیوں کے نیٹ ورکوں پر وی پی این چلائے جاتے تھے تاہم اب کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا ہے۔ فائر وال کی کامیابی کے ساتھ ہی اس بات کی امید بھی پیدا ہوگئی ہے کہ اب وادی میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے گا جبکہ کہا جارہا ہے کہ براڈبینڈ سروس بھی عنقریب بحال کی جارہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 847895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش