0
Tuesday 21 Jul 2009 13:02

امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار پر جمع ہونے والے لاکھوں زائرین کی حفاظت، عراقی سیکورٹی فورسز پہلے امتحان میں کامیاب

امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار پر جمع ہونے والے لاکھوں زائرین کی حفاظت، عراقی سیکورٹی فورسز پہلے امتحان میں کامیاب
بغداد:امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراقی سیکورٹی فورسز حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے مزار پر حاضری دینے والے لاکھوں زائرین کی کامیاب سیکورٹی کے اپنے پہلے امتحان میں کامیاب ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادرے کے مطابق امریکی فوج کے تیس جون سے انخلاء کے بعد پہلی بار حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں ہونیوالی پانچ روزہ مجالس کے موقع پر جمع ہونے والے لاکھوں زائرین کی سیکورٹی کے انتظامات عراق کی انتظامیہ نے از خود کئے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عراقی سیکورٹی کے زیر انتظام میں تقریبات خیریت سے اختتام پذیر ہوئیں۔ اتنے بڑے اجتماع کی کامیاب سیکورٹی عراقی فورسز کا امتحان تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی ہے اور اب امید ہو چلی ہے کہ عراقی فورسز ملکی سیکورٹی کا از خود انتظام سنبھال سکتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 8479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش