0
Monday 2 Mar 2020 15:57

کرونا وائرس کا شبہ، گلگت سے 9 افراد کے سیمپلز اسلام آباد بھجوا دیئے گئے

کرونا وائرس کا شبہ، گلگت سے 9 افراد کے سیمپلز اسلام آباد بھجوا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے شبہ میں گلگت سے 9 افراد کے سیمپلز نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اسلام آباد بھجوا دئیے گئے جبکہ تین افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں گلگت کی ایک خاتون میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے خاتون سے ملاقات کے بعد گلگت آنے والے چار افراد کے سیمپلز لیے اور ٹیسٹ رپورٹ آنے تک گھر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب مختلف ہسپتالوں میں طبی معائنے کیلئے آنے والے مزید 5 افراد کے سیمپلز بھی اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ادھر فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا ہے کہ ابھی تک جی بی میں کرونا وائرس کا ایک بھی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر نو افراد کے سیمپلز اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کی وجہ سے عوام میں خوف پیدا ہو رہا ہے۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
خبر کا کوڈ : 847903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش