0
Monday 2 Mar 2020 19:19

لاہور، بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور، بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر اور دلی میں انڈین مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کیخلاف لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر سرکلر روڈ پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اظہار نفرت و مذمت کے طور پر نریندر مودی کا پُتلا بھارتی ترنگا میں لپیٹ کر نذرِ آتش کیا۔ مظاہرین سے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد حنیف حقانی، سماجی رہنما محمد ریاض چودھری، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد شکیل بھٹی، سید ان شاء اللہ کاشمیری، پیر ایس اے جعفری، شان علی قادری، سہیل طاہر، چودھری محمد یعقوب، سید عامر شاہ زنجانی، چودھری محمد ظفر ونڈرا اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور انڈیا میں ہندو انتہا پسندوں کے مساجد اور مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملوں کیخلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ کشمیری اور انڈین مسلمانوں کی خون ریزی پر عالمی دنیا کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے، دنیا بھارتی وزیراعظم کو عالمی دہشتگرد قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد نریندر مودی نہ صرف بھارت کیلئے گوربا چوف بنے گا بلکہ اس کے انتہا پسندانہ اقدامات خود اسے اور بھارت کو لے ڈوبے گا۔
خبر کا کوڈ : 847950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش