0
Monday 2 Mar 2020 19:48

جہاں بولنے کی آزادی نہ ہو وہ نیا پاکستان ہم نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو زرداری

جہاں بولنے کی آزادی نہ ہو وہ نیا پاکستان ہم نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کالا قانون ہے اس کو ختم کر کے احتساب کا صاف اور شفاف نظام ہونا چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جانتے تھے کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ اس بات کو وزیر اعظم عمران خان نے بھی مانا لیکن نیب کو پھر بھی سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمہوری حقوق چھینے جا رہے ہیں تو دوسری جانب معاشی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ملک ایمپائر کی انگلی سے نہیں بلکہ عوام کی انگلی سے چلتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کو ایک ٹوٹا ہوا ملک ملا تھا لیکن انھوں نے معیشت کو چلایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف علاج کے لیے لندن گئے ہیں وہ عمران خان کی انتقامی سیاست کی وجہ سے لندن گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے گزرنے کے بعد ہم کو انصاف ملا کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات جھوٹے ہیں جس میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری 100 فیصد بدعنوانی کے مقدمات سے بری ہوئے۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کی درخواست پر انصاف کے منتظر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں انصاف والے ادارے رہیں اور ڈیم بنانے والے ادارے ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری لوگ عوام سے ان کا حق چھیننا چاہتے ہیں جبکہ اس وقت سیاسی انتقام عروج پر ہے۔ کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری بدعنوانی کی وجہ جیل کاٹ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج پاکستان میں جمہوریت ہے تو اس میں صحافی دوستوں کا خون پسینہ شامل ہے اور جہاں بولنے کی آزادی نہ ہو وہ نیا پاکستان ہم نہیں مانیں گے۔ حکومت نے آتے ہی صحافیوں کی معشیت پر حملہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 847958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش