QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے وفد کی سیکرٹری داخلہ سے ملاقات

2 Mar 2020 21:32

 وفد نے موضع جوتل میں عوامی زمینوں پر بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا اور سنٹرل جیل گلگت میں قیدیوں کے ساتھ جیل مینول کے تحت سلوک اور بیمار قیدیوں کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی۔ وفد نے موضع جوتل میں عوامی زمینوں پر بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا اور سنٹرل جیل گلگت میں قیدیوں کے ساتھ جیل مینول کے تحت سلوک اور بیمار قیدیوں کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے وفد میں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، سعید الحسنین اور شیخ علی اصغر طاہری شامل تھے۔ مجلس وحدت کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جی بی کے عوام کیساتھ ظلم اور ناانصافی بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے سنٹرل جیل کے قیدیوں کے فوری علاج کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور جیل کے قیدیوں کی خواتین ملاقاتیوں کیلئے الگ دن مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان تحفظات کو دور کیا جائیگا اور اس دوران سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ جیل میں بیمار قیدیوں کے علاج کو یقینی بنایا جائے اور خواتین ملاقاتیوں کیلئے الگ دن مقرر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ مجلس وحدت کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری داخلہ پر واضح کیا کہ جی بی میں خالصہ سرکار نام کی کوئی زمین نہیں اور تمام زمینیں گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت ہیں اور حکومت عوامی زمینوں کی آبادکاری کیلئے لوگوں کو مواقع فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 847973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847973/ایم-ڈبلیو-جی-بی-کے-وفد-کی-سیکرٹری-داخلہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org