0
Monday 2 Mar 2020 21:43

کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیاں سمجھ سے بالاتر ہے، مفتی محمد نعیم

کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیاں سمجھ سے بالاتر ہے، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیاں سمجھ سے بالاتر ہے، نونہالوں کا وقت برباد کرنے کے بجائے تعلیمی اداروں میں اسکینگ کا عمل شروع کیا جائے۔  ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے جامعہ کی مجلس تعلیمی اور انتظامی کے مشترکہ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر 8مارچ بروز اتوار بعد نماز مغرب مرکزی تقریب ختم بخاری  کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات اور تعلیمی سال 2019-20کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا، واضح رہے جامعہ بنوریہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری میں جامعہ کے مختلف تعلیمی شعبوں سے ملکی وغیر ملکی تقریبا 600 طلبہ وطالبات کو اسناد اور نمایاں کامیابی پر انعامات سے نوازا جائے گا۔دنیا بھر کے مندوبین کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں،مختلف ممالک کے سفرا، وکلا، صحافی، دانشور، سیاستدان شرکت بھی متوقع ہے۔

 مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس نے مشکل سے مشکل دور میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، آج دنیا بھر کے مسلمان پاکستانی دینی مدارس کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے بھیج رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں سمجھ سے بالاتر ہے،میدان کھلے ہیں سنیماآباد ہیں کمپنیاں چل رہی ہیں،طلبہ وطالبات کا امتحان سر پر ہے اس کے باوجود بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیاگیا۔ انہو ں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر میں بیٹھا جائے بلکہ احتیاط کا تقاضہ ہے حکومت مرض کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر توجہ دے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دیکر نونہالوں کا وقت برباد کرنے کے بجائے اسکینگ کا عمل شروع کیا جاتا تو بہتر تھا۔
خبر کا کوڈ : 847982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش