0
Monday 2 Mar 2020 21:56

سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، سعید غنی

سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دو ہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق سندھ سے ہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دو ہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رکھے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا سندھ بھر میں تمام کوچنگ سینٹرز بھی 13 مارچ تک بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی۔ ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 847985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش