0
Monday 2 Mar 2020 22:02

مہنگائی کم کرنے کیلئے کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعظم

مہنگائی کم کرنے کیلئے کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کو حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور ان کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور معاون خصوصی سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے ملک بھر میں جاری غربت کے ازسر نو سروے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جب کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے، اس امر کو کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور نیٹ ورک کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد ایسے افراد اور خاندانوں کو آٹا، گھی، چینی اور دالوں جیسی روزمرہ کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول میں آسانی میسر آئے، کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف کی فراہمی کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز پر تفصیلی غور کیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے لئے کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء پر سبسڈی دینے کے مثبت نتائج ملنا شروع ہوگئے، فروری میں جنوری کے مقابلے میں مہنگائی میں دو فیصد کمی ہوئی، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعہ اشیائے ضروریہ پر رعایت کا پھل ملنا شروع ہوگیا ہے، افراط زر کو کم کرنے اور شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 847988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش