0
Monday 2 Mar 2020 22:10

گندم بحران پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سے جواب طلب

گندم بحران پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک میں گندم کے بحران کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وفاقی حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب، جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملک میں گندم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔ طاہر محمود نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت، ڈی جی ایف آئی اے، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور جہانگیر ترین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گندم کے بحران کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا، عدالت گندم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے، جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ گندم بحران کی وجہ سے کس کو فائدہ ہوا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، وزیر اعلیٰ پنجاب، فلور ملز ایوسی ایشن، ڈی جی ایف آئی اے، جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 847993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش