QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سے پیر پگارا کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

2 Mar 2020 22:20

ملاقات میں پیرپگارا نے عمران خان کی جانب سے سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود، صوبے کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا دائرہ کار صوبہ سندھ تک توسیع کرنے کی درخواست کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فکشنل کے سربراہ پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود، صوبے کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا دائرہ کار صوبہ سندھ تک توسیع کرنے کی درخواست کی۔ خیال رہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے ناراضی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 27 جنوری کو  بھی پیر پگارا سے کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی تھی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قومی اسمبلی میں 3 نشستیں ہیں جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی کابینہ میں بھی شامل ہیں اور وہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847995/وزیراعظم-عمران-خان-سے-پیر-پگارا-کی-ملاقات-سیاسی-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org