QR CodeQR Code

کرونا وائرس، گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

2 Mar 2020 22:23

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کو تین مارچ سے سات مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ عالمی سطح پر بے قابو ہوتے مہلک وائرس کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی کیمپسز کو تین مارچ سے سات مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ عالمی سطح پر بے قابو ہوتے مہلک وائرس کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی تعطیل کر دی گئی ہے تاہم یونیورسٹی سٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ گزشتہ روز گلگت سے 9 افراد کے سیمپلز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دئیے گئے تھے جس کے رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے گزشتہ سال دسمبر میں پھیلنے والے اس وائرس نے اب تک دنیا بھر میں تین ہزار افراد کی جانیں لے لی ہیں جبکہ 90 ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847996/کرونا-وائرس-گلگت-بلتستان-کے-تمام-سرکاری-نجی-تعلیمی-ادارے-7-مارچ-تک-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org