0
Monday 2 Mar 2020 23:07

پرائیوٹ اسکول الائنس کی سندھ میں اسکول بند کرنے کی مخالفت

پرائیوٹ اسکول الائنس کی سندھ میں اسکول بند کرنے کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں الائنس آف پرائیوٹ اسکول سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کر دی۔ الائنس آف پرائیوٹ اسکول سندھ کا ایک اہم اجلاس پیر کو چیئرمین علیم قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر ممبران نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر 13 فروری تک اسکولوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کے خلاف اپنی رائے پیش کی۔ اجلاس میں چھٹیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، جبکہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے فوری ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین علیم قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا تمام تر زور صرف اسکولوں پر چلتا ہے، کسی اور پر توجہ نہیں دی جاتی۔ اجلاس کے دوران الائنس آف پرائیوٹ اسکول سندھ کے ممبران کا کہنا تھا کہ اسکولز کو بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو، وہ سب کی مشاورت سے کیا جائے، اسکول ہی ایک ایسی جگہ ہے، جہاں بچوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے تعلیم دی جا سکتی تھی، تاہم سندھ حکومت نے تو اسکولوں کو ہی بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 848002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش