QR CodeQR Code

سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

2 Mar 2020 23:17

سعودی عرب خلیج کا واحد ملک تھا جہاں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی آمد پر بھی پابندی  عائد کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ متاثرہ شہری نے حکام کو بحرین سے قبل ایران کے سفر سے متعلق نہیں بتایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی انفیکشن کنٹرول ٹیم نے نمونے حاصل کرکے لیبارٹی میں جانچ کے لیے روانہ کیے۔ جس کے بعد مذکورہ شخص میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب خلیج کا واحد ملک تھا جہاں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی آمد پر بھی پابندی  عائد کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 848006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848006/سعودی-عرب-میں-کورونا-وائرس-کا-پہلا-کیس-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org