QR CodeQR Code

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اٹھنے والی منظم متشددانہ لہر کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایران

2 Mar 2020 23:57

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست ملک ہے جبکہ ایران اب بھارتی حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام بھارتی شہریوں (خصوصاً مسلمانوں) کی سلامتی کی ضمانت دیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی منظم متشددانہ لہر کی مذمت کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران بھارتی مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی منظم متشددانہ لہر کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست ملک ہے جبکہ ایران اب بھارتی حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام بھارتی شہریوں (خصوصاً مسلمانوں) کی سلامتی کی ضمانت دیں۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی حکمرانوں کو (ایک خاص گروہ کی طرف سے) لاقانونیت پر مبنی پرتشدد کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مستقبل کی طرف سفر کی بنیاد پرامن مذاکرات اور قانون پر ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 848011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848011/بھارت-میں-مسلمانوں-کیخلاف-اٹھنے-والی-منظم-متشددانہ-لہر-کی-پرزور-مذمت-کرتے-ہیں-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org