0
Tuesday 3 Mar 2020 09:21

دہلی فسادات پر شیوسینا نے امت شاہ کی ناکردگی پر تنقید کی

دہلی فسادات پر شیوسینا نے امت شاہ کی ناکردگی پر تنقید کی
اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد پر سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کی مانگ کررہی ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا میں بھی بھارتی حکومت اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ سامنا نے سوال کیا ہے کہ دہلی فساد میں چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس وقت وزیر داخلہ امت شاہ کہاں تھے۔ اخبار سامنا میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر فرض کریں کہ دہلی میں کانگریس یا کسی دوسرے اتحاد کی حکومت ہوتی تو وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگا جاتا۔ بڑے پیمانے پر احتجاج ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ اپوزیشن کمزور ہے۔ سامنا کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران امت شاہ نے تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن جب دہلی فساد کی آگ میں جل رہی تھی تب وزیر داخلہ نظر نہیں آئے۔ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں بھڑکے تشدد کے بعد اب حالات بہتر ہوگئے ہیں لیکن پولیس کیلئے ابھی بھی چیلنجز کم نہیں ہے۔ دہلی پولیس نے علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے چپے چپے پر اپنے سکیورٹی فورسز تعیناتی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 848039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش