0
Tuesday 3 Mar 2020 11:52

بلاول نے بچپن، زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے، فیاض چوہان

بلاول نے بچپن، زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے بچپن میں اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپٹ زرداری خاندان کے ہونہار سپوت کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، بلاول بھٹو زرداری پر "بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ" کا جملہ صادق آتا ہے۔ بلاول زرداری نے بچپن میں اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
 
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صحافیوں کے ہمدرد بننے کیلئے آزادی صحافت کے علمبردار بنے پھرتے ہیں، قوم ابھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں عزیز میمن کے بہیمانہ قتل کو نہیں بھولی، عزیز میمن نے ان کے جلسے میں کرائے کے جعلی شرکاء کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت پنجاب میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، صحافیوں کے لیے صحت انصاف کارڈز، رہائشی کالونیوں کیلئے جگہ اور فنڈز کی فراہمی اور صحافیوں کی بیواؤں کیلئے امدادی رقوم سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش