0
Tuesday 3 Mar 2020 14:34
ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا، وزیراعلیٰ سندھ

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی سنگینی کا خدشہ زائرین کے بچوں سے جوڑ دیا

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی سنگینی کا خدشہ زائرین کے بچوں سے جوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا وائرس کا مسئلہ سنگین ہو جاتا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو کورونا وائرس پر بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 روز کورنٹائن (قرنطینہ) میں رکھ کر پھر جانے کی اجازت رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران سے آنے والوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن (تنہائی) میں رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ایران سے آئے ہیں، ان کے بچے بھی اسکول جاتے، تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہو جاتا، بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کو آئیسولیشن میں 13 مارچ کو 14 روز ہو جائیں گے، اس کے بعد ہم اسکول کھول دینگے۔
خبر کا کوڈ : 848131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش