0
Tuesday 3 Mar 2020 16:19

توئٹر انتظامیہ کی ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ملازمین کو گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت

توئٹر انتظامیہ کی ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ملازمین کو گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ٹوئٹر نے اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ قدم ملازمین کے غیر ضروری کاروباری سفر اور ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ وائرس کی وجہ سے ٹوئٹر کمپنی اس سے قبل ٹیکساس میں منعقد ہونے والی میڈیا کانفرنس بھی منسوخ کرچکی ہے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر ایچ آر سربراہ جینیفر کرسٹی نے کہا کہ ہمارا مقصد کووڈ-19 کو ہم میں اور پوری دنیا میں پھیلنے سے بچانا ہے۔

ٹوئٹر کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کے لیے گھر سے ہی کام کرنے کے طریقے تشکیل دیے جارہے ہیں جو ایک بڑی تبدیلی ہے۔ ٹوئٹر کے علاوہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز نے بھی کورونا وائرس کے باعث امریکا میں منعقدہ کانفرنسز ملتوی یا منسوخ کردی ہیں جن میں فیس بک اور گوگل بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈبلن میں گوگل کے یورپی ہیڈکوارٹر کے ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس دنیا کے تقریباً 60 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 848162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش