0
Tuesday 3 Mar 2020 18:14

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء کے عہدوں میں ردوبدل ہوا ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیدیا گیا۔ شوکت یوسفزئی سے وزارت اطلاعات تو لے لی گئی ہے، تاہم بدستور صوبائی کابینہ کا حصہ رہیں گے، انہیں ثقافت اور محنت کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل خیبر پختونخوا کابینہ سے 3 وزراء کو بھی وزیراعلٰی کے خلاف سازش کے الزام میں نکالا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 848174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش